یشمہ رشتے والی آنٹیوں کے مطالبات سے تنگ
لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ یشمہ گل رشتے والی آنٹیوں کے بے جا مطالبات سے تنگ آگئیں ۔یشمہ گل نے ’دل کا رشتہ ایپ جوائن کرلی اور شادی کے خواہشمندوں کو بھی ایپ ڈائون لوڈ کرنے کا مشورہ دے دیا۔معروف اداکارہ نے کہا کہ رشتے والی آنٹیوں کے بے جا مطالبات اور رویے سے تنگ آکر دل کا رشتہ ایپ جوائن کرلی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ رشتے والی آنٹیاں ان سے شادی کرانے کے لاکھوں روپے مانگتی ہیں، اب وہ اس ایپ کے ذریعے شادی کریں گی۔