بھارت نے چاہت فتح کا ’’مدمقابل‘‘ تیار کر لیا
لاہور(نیٹ نیوز)بھارت نے چاہت فتح علی خان کا ’’مدمقابل‘‘ تیار کرلیا۔’’خودساختہ‘‘ گلوکار کے لقب سے پہچانے جانے والے چاہت فتح علی خان کی مقبولیت سے نالاں بھارت نے اب انہیں ٹکر دینے کے لیے اپنا ’’خودساختہ‘‘ گلوکار کشور وادھوانی متعارف کروادیا ہے جس کی میوزک ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔ صارفین نے انہیں چاہت فتح علی خان کا ’’جواب‘‘ قرار دے رہے ہیں۔کشور وادھوانی نے بالی ووڈ کے کئی مشہور گانے کے ری میک تیار کیے ہیں اور انہیں اپنے یوٹیوب چینل کے ساتھ انسٹاگرام پروفائل پر بھی شیئر کررہے ہیں۔صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں اور پوچھا جارہا ہے کہ ’’دونوں میں سے کس کی آواز میں زیادہ درد ہے ؟‘‘