2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ثناء اورشعیب ملک کی شادی کو ایک سال مکمل

18-01-2025

لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ ثنائجاوید اورنامورکرکٹر شعیب ملک کی شادی کو ایک سال مکمل ہو گیا،شادی کی پہلی سالگرہ پرثناء جاوید نے شوہر کے ساتھ اپنی شادی کی خوبصورت تصاویراور شعیب ملک نے ویڈیو شیئر کردی۔ اداکارہ ثناجاویدنے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا"سالگرہ مبارک ہو میری محبت، آپ کے ساتھ زندگی خوبصورت ہے اور آپ ہیرو ہیں۔" ویڈیو میں ثناء جاوید اور شعیب ملک کو ایک ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔ شعیب ملک نے بھی متعدد یادگار تصویروں پر مبنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ بہت سے خوبصورت دن اور یادیں ایک ساتھ، سالگرہ مبارک ہو۔ ثناء جاوید اورشعیب ملک نے گزشتہ سال 20 جنوری کو اپنی شادی کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کر کے اپنے مداحوں اورعوام کوسرپرائزدیاتھا۔