حکومتی قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 362 ارب پر پہنچ گئے
کراچی(این این آئی)وفاقی حکومت کے قرضوں کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ، مرکزی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گئے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے اگست 2024 تک کی مدت کا وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کردیا جس کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں وفاقی حکومت کا قرض 1448 ارب روپے بڑھا، اگست کے ایک مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضے میں 739 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔