رونالڈو کا یومیہ 16کروڑ روپے معاوضہ پر نیا معاہدہ
ریاض (نیٹ نیوز)دنیائے فٹبال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان آج ہوگا، جس کے مطابق 39سالہ رونالڈو روزانہ ساڑھے 5 لاکھ یورو کمائیں گے ، یہ رقم پاکستانی روپے میں تقریباً 16کروڑ روپے بنتی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کو کلب میں پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے ۔