عمران اشرف تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں
لاہور (نیٹ نیوز) اداکار اور ٹی وی میزبان عمران اشرف نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ایک پروگرام کے دوان مداح لڑکی نے سوال کیا کہ کن اداکاراؤں کے ساتھ اگلا پراجیکٹ کرنے کے خواہاں ہیں، جس پر عمران اشرف نے ایک پاکستانی اداکارہ اور ایک بھارتی اداکارہ کا نام لیا۔انہوں نے کہا کہ آج تک انہوں نے مقبول اداکارہ صبا قمر کے ساتھ کام نہیں کیا، ان کی خوش قسمتی ہوگی کہ اداکارہ ان کے ساتھ کام کریں، انہوں نے مزید کہا کہ ان کی شدید خواہش ہے کہ اگلا پراجیکٹ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے ساتھ کریں۔شائقین نے ان کے جواب پر تالیاں بھی بجائیں۔اداکار کے جواب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ، بیشتر صارفین نے اتفاق کیا کہ دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا چاہیے ۔