2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

فزکس کا نوبیل انعام امریکی و کینیڈین سائنسدانوں جان ہوپ اور جیفری ہنٹن کے نام

09-10-2024

سٹاک ہوم (صباح نیوز)سوئیڈن کی رائل اکیڈمی آف سائنسز نے 2024 کا فزکس نا نوبیل انعام مشین لرننگ اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی) کی تخلیق کا سبب بننے والی تحقیق کرنیوالے سائنسدانوں کو دینے کا اعلان کردیا۔اکیڈمی نے فزکس کا مشترکہ انعام امریکی ماہرجان ہوپ اور برطانوی نژاد کینیڈین ماہر جیفری ہنٹن کو دینے کا اعلان کیا۔جیفری ہنٹن کو تصاویر اور ڈیٹا سمیت دیگر مواد کو جمع کرنے والی تکنیکی مشین یعنی کمپیوٹر مشین کی تیاری سے متعلق کام کرنے پر ایوارڈ دیا گیا۔اسی طرح جان ہوپ کو اے آئی کی تخلیق کا سبب بننے والے کام اور تحقیق کرنے پر انعام سے نوازا گیا، وہ ماضی میں گوگل میں ملازمت کرتے رہے ہیں اور انہوں نے اے آئی کے خطرات پر کھل کر بات کرنے کیلئے گوگل سے ملازمت چھوڑی تھی۔دونوں ماہرین کی تحقیقات کی وجہ سے ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تیاری ممکن ہوئی، اسی بنیاد پر انہیں فزکس کا نوبیل انعام مشترکہ طور پر دیا جائے گا۔دونوں سائنسدانوں کو نوبیل انعام میں 11 لاکھ امریکی ڈالر کی رقم دی جائیگی اور دونوں میں مساوی تقسیم کی جائیگی، انہیں دسمبر کے پہلے عشرے میں ایوارڈ دیا جائیگا۔نوبیل کمیٹی ہر سال اکتوبر کے آغاز میں ایوارڈز کے فاتحین کا اعلان کرتی ہے اور جیتنے والوں کو دسمبر میں ایوارڈز فراہم کرتی ہے ۔سات اکتوبر کو کمیٹی نے طب کے نوبیل انعام کا اعلان کیا تھا، اس بار میڈیکل کا انعام دو امریکی ماہرین کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔