مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر 38 فیصد بڑھ گئیں
اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر38.8 فیصد کا اضافہ ہواہے ۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں ستمبر 2024ء کے دوران 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی۔ستمبر میں سمندر پار پاکستانیوں ک ترسیلات زر سال بسال بنیاد پر 29.0 فیصد بڑھ گئیں۔ مجموعی طور پر مالی سال 25ء کی پہلی سہ ماہی میں 8.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جس کے نتیجے میں ترسیلات زر مالی سال 24ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 38.8 فیصد بڑھ گئیں۔ ستمبر 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (681.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (560.3 ملین ڈالر)، برطانیہ (423.6 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (274.9 ملین ڈالر) سے آئیں۔