2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

ماہرہ خان کو معاف نہیں کروں گا: خلیل الرحمن قمر

18-01-2025

لاہور ( نیٹ نیوز) معروف لکھاری خلیل الرحمٰن قمر نے ایک بار پھر سپر سٹار ماہرہ خان پر بات کرتے ہوئے دوبارہ اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ انہیں معاف کریں گے ، نہ کبھی ان سے بات کریں گے ۔ خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس کی مختصر ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمٰن قمر نے واضح کیا کہ ماہرہ خان کو ’صدقے تمہارے ‘ ڈرامے میں کاسٹ کرنا گناہ تھا لیکن انہوں نے اداکارہ کا گناہ معاف نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی ماہرہ خان کو معاف نہیں کریں گے ، ان کے کام کی کوئی معافی نہیں۔خلیل الرحمٰن قمر نے مزید کہا کہ ساتھ ہی انہیں لگتا ہے کہ وہ زندگی میں پھر کبھی ماہرہ خان سے بات بھی نہیں کریں گے ۔