2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

محمد رضوان اورسعود شکیل نے ٹیم کو تباہی سے بچالیا

18-01-2025

ملتان(این این آئی) پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن محمد رضوان اورسعود شکیل نے پاکستان کومکمل تباہی سے بچالیا ابتدائی وکٹیں گنوانے کے بعد جب دن ختم ہوا تو پاکستان نے 143رنزبنا لئے ، دھند کی وجہ سے تاخیر کاشکار ہونے والے میچ کا آغاز ہوا تو پاکستانی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی پہلے سیشن میں چار وکٹیں گر گئیں ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرہ 16 کے مجموعی سکور پر جے ڈین سیلز کی گیند پر املاچ کو کیچ دے بیٹھے ، وہ صرف 6 رنز بنا سکے دوسری وکٹ 4 رنز اضافے کے بعد 20 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان شان مسعود موٹی کی گیند پر املاچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے انہوں نے ایک چوکے کی مدد سے 11 رنز سکور کیے ۔تیسرا نقصان پاکستان کو کامران غلام کی صورت میں اٹھانا پڑا جب جے ڈین سیلز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے ،ان کے 5 رنز کی اننگ میں ایک چوکا شامل تھا چوتھے آؤٹ ہونے ولاے بیٹر بابر اعظم تھے جنہوں نے 20 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 8 رنز بنائے اور جے ڈین کی گیند پر املاچ کے ہی ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے دوسرے سیشن میں محمد رضوان اور سعود شکیل کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت سکور بورڈ پر 143 کا ہندسہ تشکیل دینے میں کامیاب ہوئے کھیل کے اختتام پر سعود شکیل 56 جبکہ محمد رضوان 51 پر ناٹ آؤٹ کریز پر موجود ہیں، دونوں بلے بازوں کے درمیان 97 کی پارٹنرشپ قائم ہوچکی ہے ویسٹ انڈیز کی جانب سے جے ڈین سیلز نے 3 جبکہ گڈاکیش موٹی نے 1 وکٹ حاصل کی۔