2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

پنجاب میں ڈینگی کے وار تیز ، 160نئے مریض

12-10-2024

لاہور (آن لائن) پنجاب میں ڈینگی کے وار نہ تھم سکے ، مزید 160مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 129، لاہور سے 9، بہاولپور سے 4، گوجرانولہ اور سرگودھا سے 3، 3جبکہ چکوال سے 2ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ۔شیخوپورہ، جہلم، فیصل آباد، خانیوال، جھنگ، گجرات اور پاکپتن سے ڈینگی کا 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے ۔ رواں سال اب تک 3ہزار 136ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔