2 9 A M A N Z O R

g n i d a o l

چیمپیئنز ٹرافی کیلئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد فروری کے پہلے ہفتہ شروع ہو گی

10-01-2025

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان میں کھیلی جا رہی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے غیر ملکی ٹیموں کی آمد فروری کے پہلے ہفتہ شروع ہو گی۔ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سب سے پہلے پہنچیں گی،۔ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ سے قبل لاہور اور کراچی میں پاکستان کے ساتھ ٹرائی سیریز کھیلیں گی۔ دیگر ٹیمیں فروری کے دوسرے ہفتے پاکستان پہنچیں گی۔ مختلف ٹیمیں لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں پریکٹس سیشن اور میچ کھیلیں گی۔ بھارت کی ٹیم دبئی پہنچ کر ٹریننگ سیشن کرے گی۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ میگا ایونٹ کے میچ کرا چی، لاہور، راولپنڈی اور دبئی میں کھیلے جائیں گے ۔