کراچی(کلچرل رپورٹر) یاسر آرٹ پروڈکشن کی جانب سے سرائیکی وسیب میوزیکل میلہ 10 اکتوبر بروز جمعرات کو آرٹس کونسل کراچی میں سجے گا۔ معروف فوک گلوکار عطااﷲ عیسیٰ خیلوی کے شاگرد سرفراز نیازی پہلی بار کراچی میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ میوزیکل شو میں رحیم یار خان اور بہاولپور کے سرائیکی فلموں اور ڈراموں کے معروف مزاحیہ فنکار اکرم نظامی،ماجد مون، فائزہ ملک، سویرا خان، ترنم خان معصومی،محمدعلی نقوی کے علاوہ دیگر فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ جبکہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصرشاہ ہونگے صدارت ملک فیصل کھرل کی ہے ۔