سرگودھا (صباح نیوز) آٹا بحران سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، لوگوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے ہاتھ میں آٹے کے ساشے بنا کر دکھائے جارہے ہیں جبکہ مختلف کمنٹس بھی موجودہ حکومت کی بدنامی کا موجب بن رہے ہیں ایک صارف نے لکھا آٹا جب ہاتھ سے نکل جائے تو شرم کا گھاٹا ہوتا ہے ، سوشل میڈیا پر آٹے کیساتھ ساتھ دیگر اشیا کی قیمتوں میں بحران کو لوگوں نے آڑے ہاتھوں لے رکھا ہے ۔