بالی(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے سے ساڑھے 45ہزار برس پرانی پینٹنگ دریافت کر لی گئی۔پینٹنگ ایک زندہ جنگلی سور کے قد و قامَت کے مساوی تصویر ہے اور یہ کم از کم 45 ہزار پانچ سو برس قبل انڈونیشیا میں پینٹ کی گئی۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ گرفتھ یونیورسٹی کے ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے یہ پینٹنگ دریافت کی ہے ۔ غار پینٹنگ پر مبنی یہ آرٹ انڈونیشیا کے جزیرے سولویسی پر واقعہ صوبے جنوبی سولویسی میں دریافت ہوا۔ یہ پینٹنگ جس جنگلی سور کی بنائی گئی ہے وہ صرف انڈونیشیا کے اس جزیرے ہی میں پایا جاتا ہے ۔