مکرمی ! آٹے کے شدید بحران نے پورے ملک کی طرح عمر چوک ٹائون شپ کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔ عوام پہلے ہی بجلی ، گیس اور پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ کی وجہ سے پریشان ہیں، لوگ مہنگائیاور بھوک کے خوف سے خودکشی کرنے پر مجبور ہیں۔عمران خان خود تسلیم کر چکے ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں روپے کی قدر میں 35فیصد کمی ہوئی ہے جس کامطلب مہنگائی میں 35فیصد اضافہ ہو ا ہے مگر حکومت کی طرف سے ریلیف کے بجائے چکی آٹا والوں نے 70 روپے آٹا کر دیا ہے، نئی سرکار نے غریب آمی کے منہ سے آخری نوالا بھی چھین لیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور مقامی ذمہ داران ناکام ہو چکے ہیں ، میرا اور اہلیان عمر چوک کاحکومت سے مطالبہ ہے کہ آٹے اور دیگر ضروریات زندگی کی قیمتیں کم کرے تاکہ غریب کو دو وقت کی روٹی نصیب ہو سکے۔ (سابق جنرل کونسلر محمد سرفراز خان ٹائون شپ اہور)