لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی اور سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ ا حتساب پر انگلی اٹھاتے ہوئے ا پوزیشن کو شرم آنی چاہئے ، حکومت میں آنے سے پہلے پی ٹی آئی نے بڑی غلطی کی تھی کہ انہوں نے ہوم ورک نہیں کیا۔92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں میزبان شازیہ سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار حسن نثار نے کہا کہ عمران خان نے دو دعوے کئے تھے ایک احتساب اوراپوزیشن کو رلانے کا وعدہ کیا تھا جو وہ پورا کررہے ہیں۔ نوازشریف کی جانشین کہتی تھی کہ ا ن کی کوئی جائیداد نہیں، اب اربوں کھربوں روپے کے اثاثے نکل رہے ہیں،میری ٹی ٹیز کیوں نہیں نکل رہی ہیں۔ مجھے اپوزیشن والوں کی سوچ پر غصہ آتا ہے کہ کشمیر بیچ دیا کیا یہ ریوڑیاں ہیں جو حکومت بیچ دیتی۔سابق سفیر ضمیر اکرم نے کہا کہ میرے خیال میں بھارت کیساتھ حالات اس نہج پرپہنچ گئے ہیں کہ بات چیت کا کوئی فا ئدہ نہیں ۔پاکستان اوربھارت ایٹمی طاقت ہیں اس لئے عالمی برادری کو ان کے درمیان ہونے والی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کی بات سننا پڑے گی۔مودی کو عالمی برادری سے پیغام مل گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کرے ۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ سیلاب کے حوالے سے بھارت کوئی پیشگی اطلاع نہیں دیتا جن علاقوں میں ہمیں خدشہ ہے کہ وہاں پر پانی آسکتا ہے وہاں پر لوگوں کو ہم نے ا ٓگاہ کردیا۔