طرابلس(صباح نیوز)لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں طرابلس کے قریب ترکی کا ایک فوجی ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا گیا ہے ،ترجمان نے کہاطرابلس کا گھیرائو کرلیا ، فوج کی پیش قدمی اور جھڑپیں جاری ہیں۔ لیبیائی فوج کے حامی سوشل میڈیا صفحات پر گردش کرنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی ایک ڈرون طیارہ عین زارہ کے مقام پر مار گرایا گیا،قومی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصراتہ میں ملٹری کالج پر بمباری کے دوران ترکی کے ایک اسلحہ کے گودام کو تباہ کر دیا ہے ۔