لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ و ماڈل ریشم نے اداکار احد رضا میرکے ہمراہ برائیڈل شوٹ کرایا ۔ دونوں کی انتہائی دیدہ زیب ملبوسات میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں بہت پسند کیا جارہا ہے ۔ ریشم نے کہا ہے کہ احد رضا میرانتہائی سلجھے ہوئے اور نفیس اداکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ احد رضا میرنے کیرئیر کے آغاز میں ہی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ان میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو اس فیلڈ میں آگے آنا چاہیے ۔