اتر پردیش(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈپٹی وزیراعلیٰ اتر پردیش کیشوو پرساد موریا نے کہا ہے کہ مہاراشٹر الیکشن میں بی جے پی کو ووٹ دینے کامطلب یہ ہے کہ ایٹمی بم خودبخود پاکستان پر گر جائے گا۔ انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیشوو پرسادموریا نے کہا اگر آپ بی جے پی کے پھول کے نشان پر ٹھپہ لگائیں گے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا ہاتھ ایٹمی بم کے بٹن پر ہو گا جو سیدھا پاکستان پر گرے گا کیونکہ بی جے پی کو ووٹ دینا پاکستان پر بم گرانے کے مترادف ہے ۔