نیویارک(نیٹ نیوز) پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھارتیوں کی زبان بولنے پر بالی ووڈاداکارہ پریانکا چوپڑا پر شدید تنقید کی ہے ۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھارتی اداکارہ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کسی بھی سنگین مسئلے پر بات کرنے سے قبل سوچ لیا کریں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ویب سائٹ پر اپنے مضمون میں مہوش حیات نے پریانکا چوپڑا کو احساس دلایا کہ وہ اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر ہیں اور انہیں امن پھیلانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔انہیں امریکہ میں منتقل ہوجانے کے بعد تبدیل ہوجانا چاہیے تھا۔اداکارہ نے پریانکا چوپڑا کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ انہیں پاکستان اور بھارت میں نفرتیں پھیلانے کے بجائے انسانیت اور امن کا درس دینا چاہیے ۔مہوش حیات نے اپنی تحریر میں بالی وڈ فلموں کے موضوعات کو بھی چھیڑا اور ساتھ ہی اعتراف کیا کہ پاکستانی فلموں میں بھی انسانیت اور امن کے موضوعات کو فوکس نہیں کیا جاتا۔