ملتان(جنرل رپورٹر)نادرا دفتر کی منتقلی کے فیصلے کیخلاف اڈا بند بوسن کے مکینوں نے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے بینرزاٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ نادرا آفس کی یہاں سے منتقلی کا فیصلہ فوری واپس لیا جائے کیونکہ دو لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، اگر نادرا دفتر کی منتقلی کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو اڈابند بوسن سے ریلی نکال کر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس تک لے جائیں گے اور اگر ہمیں دھرنا بھی دینا پڑا تو دینگے ۔