لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کا کوئی کنفرم کیس سامنے نہیں آیا۔ترجمان کے مطابق جنوری 2020 سے اب تک کل 56 کنفرم مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صوبہ بھر میں 4 مریض زیر علاج،52 صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے کوئی قیمتی جان ضائع نہیں ہوئی۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران 714 مشتبہ مریض رپورٹ ہوئے ۔رپورٹ ہونے والے 714 مشتبہ مریضوں کو سرویلنس میں رکھ کر ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔مشتبہ مریضوں کو ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے میں صوبہ بھر کے 5,545 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔