لاہور(نمائندہ خصوصی سے )آیا صوفیہ میوزیم کا دوبارہ مسجد کا درجہ بحال کرنے پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی۔ رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی گئی ۔ پشاور بی آرٹی بنانے والی کمپنی کوپنجاب میں مزید ٹھیکے دینے پراظہار تشویش کی قرارداد بھی اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ قرار دادسمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ ٹرین حادثے میں سکھ یاتریوں کے ہلاک ہونے پر اظہار افسوس کی قرارداد رکن پنجاب اسمبلی مہندر پال سنگھ کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ محکمہ تعلیم میں 60 ہزار اسامیاں خالی ہونے کے خلاف تحریک التو پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ رکن اسمبلی ربیعہ نصرت نے تحریک جمع کرائی ۔