لاہور(گوہر علی)پنجاب اسمبلی کے 305 اراکین بجٹ سے لاتعلق رہے ، چار دن جاری رہنے والی بجٹ بحث میں 369میں سے صرف 64 اراکین نے حصہ لیا، بجٹ بحث حصہ لینے والوں میں حکومت کے 31اوراپوزیشن کے 33اراکین شامل تھے ،بجٹ بحث کے پہلے رو زکل3،دوسرے روز8،تیسرے روز27،چوتھے روز26اراکین نے بحث میں حصہ لیا، پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوٹل میں ہونے کے باوجود اجلاس میں اراکین اسمبلی کی دلچسپی پیدا نہ ہوسکی،ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے جن 305اراکین نے بجٹ بحث میں حصہ نہ لیا، ان میں سے کئی حاضری لگا کر غائب ہوگئے جبکہ کئی اراکین حاضری لگاکر ایوان میں خاموشی سے بیٹھ گئے ،جن اراکین اسمبلی نے بجٹ بحث میں حصہ لیا ان سے بڑی تعداد بجٹ کے بجائے اپنی پارٹی قیادت کا دفاع رہی اور دوسری جماعت کو ہدف بناتی رہی ، ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں اکثر اراکین اسمبلی کا اظہار خیال سیاسی نوعیت کا رہا اور بہت کم اراکین نے اسمبلی نے بجٹ کے اعدادو شمار پر اظہار خیال کیا ، انتہائی کم اراکین نے بجٹ کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔