لاہور(سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ شہر لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کے بعد واسا کی کارکردگی بھی صفر ہو گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ اب جاگ میرے لاہور‘‘ مہم کے حوالے سے آرا چوک حسن شاہ کا دیرینہ مسئلہ خستہ حال سیوریج ، کوڑا کرکٹ اور گندگی کے خلاف زون 150 میں مسجد الفرقان چودھری پارک ، راشد روڈ نالے والی پلی پر احتجاج مظاہرے سے خطاب کرتے کیا۔ مظاہرے سے چودھری محمود الاحد، احمد سلمان بلوچ، جبران بٹ، شعیب مرزا ،شیخ محمد اعجاز و دیگر نے شرکت کی۔