لاہور(نمائندہ خصوصی سے )پنجاب اسمبلی میں تین قرار دادیں اور دو تحاریک التوا پیش کی گئیں۔ ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر اظہار تشکر کی قرارداد رابعیہ نصرت کی جانب سے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی۔ ادھر ن لیگ کی رکن سمیرا کومل نے وفاقی وزیر عمر ایوب سے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی۔ دو سال میں اورنج لائن منصوبے کو مکمل نہ کرنے کیخلاف بھی قراردا اسوہ آفتاب کی جانب سے جمع کرائی گئی ۔ رکن اسمبلی سعدیہ تیموں کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ایڈوائزی باڈی کی تشکیل کے حوالے سے تحریک التوا جمع کرا دی گئی۔ پتنگ کی ڈور پھرنے سے 6 سالہ حریم فاطمہ کی ہلاکت کے خلاف سمیع اللہ خان کی جانب سے تحریک التوا اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔ متن میں کہا گیا ہے پابندی ہونے کے باوجود متعلقہ پولیس قاتل کھیل روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ۔