لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف گلوکار ابرارالحق نے اپنے نئے سونگ ’’چمکیلی ‘‘کا ویڈیو شوٹ مکمل کرلیا ،معروف اداکارہ مہوش حیات نے میوز ک ویڈیو میں بطور ماڈل حصہ لیا ویڈیو شوٹ میں کریوگرافی نگاہ جی نے کی جبکہ ویڈیو لوکیشن پروڈکشن گلوری ایونٹ مینجمنٹ کے عاقب انصاری اور عاطف انصاری نے کیا ۔ویڈیو شوٹ میں معروف اداکار راشد محمود اور اشرف خان نے بھی حصہ لیا ذرائع کے مطابق ابرار الحق نے اپنے ویڈیو سونگ کو اپنی روایتی انداز میں اپنے کلچر اور شادی بیاہ کے حوالے سے تیار کرتے ہوئے عکسبند کیا ہے جبکہ اسد ملک نے ویڈیو کو ڈائریکٹ کیا ہے جس کو اگلے ماہ ریلیز کیا جائے گا۔