لاہور(کلچرل رپورٹر)شاعری، مزاح نگاری سمیت اردو کی دوسری جداگانہ تحریروں سے شہرت پانے والے ابن انشاء کی 42 ویں برسی منائی گئی۔ ابن انشاء کا اصل نام شیر محمد خان تھا، وہ 15 جون 1927ء کو ہندوستان کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے ، کراچی یونیورسٹی سے ایم اے کیا، ان کی شاعری میں ’اس بستی کے ایک کوچے میں، چاند نگر، دل وحشی، بلو کا بستہ، کلام شامل ہیں۔انہوں نے یونیسکو کے سفیرکی حیثیت سے یورپی اور ایشیائی ممالک کے دورے بھی کیے ۔ ابن انشاء نے چینی نظموں کے اردو میں تراجم کیے ، مختلف اخبارات میں کالم لکھے ۔ ان کا 11 جنوری 1978ء کو لندن میں انتقال ہوا۔