دبئی(این این آئی)متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کو دنیا کا سب سے محفوظ شہر قرار دیا گیا ، وینزویلا کا دارالحکومت کراکس جرائم میں سب سے آگے آگیا، وسیع ڈیٹا بیس سے رکھنے والی سروے کمپنی نمبیکو کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جون 2019 تک محفوظ ترین شہروں میں ابو ظہبی 89.3 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے رہا، دیگر پانچ محفوظ ترین شہروں میں قطر کا دارالحکومت دوحہ، کینیڈا کا شہر کیوبک، تائیوان کا شہر تائی پے ، جرمنی کا شہر میونخ اور امارات کا شہر دبئی محفوظ ترین کو قرار دیا گیا، سوئٹزر لینڈ کا زیورخ اور جرمنی کا دارالحکومت برلن ، ہانگ کانگ نویں اور ترکی کا شہر اسکیشر 10 ویں نمبر پر محفوظ ترین شہر ہے ، دنیا کے 328 شہروں کا تفصیلی جائزہ لے کر ان کی درجہ بندی ، امن وامان ، اشیاء خور و نوش، رہائشی اخراجات ، مختلف اشیا کی قیمتوں ، صحت اور جرائم کی شرح کی بنیاد پر کی گئی ہے ۔ دنیا کے دیگر ممالک کے شہر جن میں جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے ان میں وینزویلا کا دارالحکومت کراکس سرِ فہرست ہے ، اس کے بعد جنوبی افریقہ کا شہر پیٹر ماریٹز برگ، پاپوا نیو گینی کا پورٹ مورسبے اور ہْنڈراس کا شہر سان پیڈرو ہے ۔