مکرمی !ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ ہمارے ملک میں امن ہو۔ہم پاکستانیوں کی بھی یہی سوچ ہے کہ پاکستان دنیا میں پرامن ملک بنے۔پرامن ملک کے لیے ہم سب کو ایک ہونا ضروری ہے کیونکہ جب تک ہم لوگ ایک نہیں ہونگے تو ہمارا پیارے وطن پاکستان میں امن نہیں ہوسکتا۔ہمیں چاہیے کہ اچھے طریقے سے اپنی ذمہ داری ادا کریں جیسا کہ کسی دوسرے انسان کے ساتھ لڑنے جھگڑنے گالم گلوچ وغیرہ سے دور رہیں کیونکہ ان چھوٹی چیزوں سے ایک گھر خراب نہیں بلکہ معاشرے کا امن خراب ہوتا ہے اور معاشرے میں بدظنی پھیلتی ہے۔ہم پاکستانیوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کے ساتھ اچھے طریقے سے پیش آئیں اور جب بھی کوئی ایسا واقعہ رونما ہو جس سے ہمارے ہی نہیں معاشرے کو نقصان ہورہا ہو تو اس کے خلاف اکٹھے ہو جائیں۔ملک میں ایسی بہت سی وجوہات ہیںجس سے ملک میں ناگواری کی سی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے اس کو ختم کرنے کے لیے ہم کو اپنی ذمہ داری دکھانا ہوگی۔ (رانا محمد اقرار ،کچاکھوہ )