کوالالمپور (92 نیوزرپورٹ )ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مہاتیر محمد نے ملک میں سیاسی گرما گرمی اور عوامی انصاف پارٹی کے سربراہ سے اختلافات کے بعد عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا۔مہاتیر محمد نے اپنا استعفیٰ ملائیشیا کے بادشاہ کو جمع کرادیا ہے ۔مہاتیر محمد کی جماعت ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔عرب میڈیا کے مطابق 94 سالہ مہاتیر محمد اور 72 سالہ انور ابراہیم کے درمیان اختلافات نے گزشتہ ہفتے شدت اختیار کی جس کے بعد ملائیشین وزیراعظم نے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔94 سالہ مہاتیر محمد اس وقت دنیا کے معمر ترین وزیراعظم تھے ۔