واشنگٹن (نیٹ نیوز) دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل اور مائیکروسوفٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا ہے کہ 1975 میں مائیکرو سوفٹ کارپوریشن قائم کرنے کے بعد سے انہوں نے جو دولت کمائی وہ اسکے مستحق نہیں تھے ، جیسا کہ دنیا بھر میں دیگر دولت مند اسکے مستحق نہیں ہوتے ۔میں نے اپنی دولت مناسب وقت اور قسمت کے علاوہ اپنے ساتھ کام کرنیوالی ٹیم کی مہربانی سے کمائی۔ بل گیٹس نے کہا میں نے 10 ارب ڈالر کے قریب ٹیکس ادا کیا مگر مجھے اس سے زیادہ ادا کرنا ہے ، میرا نہیں خیال کہ اپنی اولاد کو مال دے دینا اس کے واسطے اچھا اور فائدہ مند ہو گا۔انہوں نے واضح کیا کہ تمام تر واجبات کی ادائیگی اور کچھ مال اپنی اولاد کو دینے کے بعد میری دولت میں جو کچھ باقی بچے گا وہ سب فلاحی سوسائٹی کو ملے گا۔