لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )اتوار بازاروں میں معیاری اشیا ء کی سستے داموں فراہمی خواب بن کر رہ گئی، بعض سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخوں میں کمی ہوئی تاہم معیاری انتہائی ناقص رہا۔جبکہ بازاروں میں صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ناقص رہی ۔شہری ناپ تول کے حوالے سے بھی شکایت کرتے رہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف مقامات پر اتوار و ماڈل بازارلگائے تاہم اتوار و ماڈل بازار شہریوں کو ریلیف دینے میں ناکام رہے ۔اتوار و ماڈل بازاروں میں درجہ سوم کی سبزیاں اور پھل درجہ اول کی قیمتوں سے بھی زائد میں فروخت ہوتے رہے ۔ا س حوالے سے شہریوں کاکہنا تھا کہ جو مٹر اس موسم 30سے 40روپے کلو فروخت ہوتے ہیں ان کی قیمتیں 115روپے سے بھی زائد ہیں یہی حال دیگر سبزیوں اور پھلوں کے ہیں اصل ریلیف تو تب ہو جب پہلے والی قیمتیں بحال ہوں ۔ اتوارو ماڈل بازاروں میں آلو28، پیاز44، ٹماٹر75،کریلے 125،پالک فارمی32پھول گوبھی35، شملہ مرچ162،مونگرے 70،گاجر چائنہ 45سے زائد میں فروخت ہوتے رہے ۔