لاہور( این این آئی) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ اینڈ ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کے شدید ہوتے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود اور مشیر خزانہ عبد الحفیظ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ، ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت وزیر اعظم عمران خان کے عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانے میں بے حد معاون ثابت ہو سکتا ہے ، اگر حکومت بیل آئوٹ پیکج کی طرز پر خصوصی مالی معاونت فراہم کرے تو اس سے نہ صرف اس صنعت کی بحالی ممکن ہو سکے گی بلکہ برآمدات میں اضافے کے ساتھ دیہی علاقوں میں روزگار کے وسیع مواقع بھی میسر آ سکیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے نارتھ سرکل کمیٹی کے اجلاس میں کیا جس کی صدارت سینئر وائس چیئرمین شیخ عامر خالدنے کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین محمد اسلم طاہر ،کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے ،سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، محمد اکبر ملک، میجر (ر) اختر نذیر ،فیصل سعید خان ،محمد علی افتخار ماور دیگر بھی موجود تھے ۔