فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہاتھ سے لکھے جانے والے دنیا کے طویل ترین قرآنِ پاک کاکتابی نسخہ دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں نمائش کیلئے آج رکھا جائے گا، نمائش کا افتتاح پروریکٹردی یونیورسٹی آف فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ظہیر جاوید پراچہ کریں گے ، شعبہ لائبریری و انفارمیشن ریسورس سنٹر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد کے زیرِ اہتمام ہاتھ سے لکھے جانے والے دنیا کے طویل ترین قرآنِ پاک کاکتابی نسخہ نمائش کیلئے انجینئرنگ کیمپس کینال روڈ میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ طلبہ و طالبات کیلئے قرآنِ پاک کی زیارت کا وقت صبح 10:00بجے سے دوپہر 02:00 بجے تک ہو گا۔