منڈی بہاؤالدین (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیکرٹری لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نبیل اعوان نے کہا ہے کہ اجتماعی کوششوں سے ہی ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہے ۔مچھروں کی افزائش گاہوں کو ختم کرنا ہوگا۔ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریاں قومی فریضہ سمجھ کر سرانجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی عیادت اور انسداد ڈینگی سے متعلق بریفنگ لیتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے سیکرٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نبیل اعوان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ضلع منڈی بہاؤالدین میں انسداد ڈینگی سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں ابھی تک ڈینگی کنٹرول میں ہے اور ضلع بھر میں اب تک 1054ڈینگی کے مشتبہ مریضوں میں سے ڈینگی سے متاثرہ 28کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 25مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جاچکے ہیں جبکہ بقیہ 3زیر علاج ہیں۔