اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اقوام عالم میں تنہا ہو گیا،بھارتی مشیرقومی سلامتی اجیت دوول کی پالیسی ناکام ہوگئی،بھارت کوتباہی کے دہانے پرپہنچانے میں مودی نے بھی کوئی کسرنہیں چھوڑی،اجیت دوول کی غلط پالیسیوں نے بھارت کوبندگلی میں لاکھڑاکیا،بھارتی فوجی قیادت اورطاقت کے مراکزمیں موجوددوول گروپ میں شدیداختلافات پیداہوگئے ،اجیت دوول کی جھوٹ پرمبنی پالیسی ہرمحاذپرناکامی سے دوچارہوئی ،بھارتی ملٹری قیادت کے مطابق اجیت دوول ہم سب کومروادے گا۔ چائنہ پالیسی اور جھوٹ پر جھوٹ نے بھارت کی بنیادیں ہلا دیں،پہلے بھارت نے پہلے پلوامہ ڈرامے میں اپنے 40فوجی مروائے ،بھارت کوبالاکوٹ میں ہزیمت اٹھاناپڑی،بھارتی ایئرفورس کی ناکامی سے بھارتی خواب چکناچورہوگئے ،اجیت دوول کے بھارت پرکیے گئے اس خودکش حملے کاپردہ چاک ہوگیا،بھارت کی کشمیر پالیسی بری طرح ناکام ہوئی،چین نے بھارتی ملٹری کو بے نقاب کر دیا اور سبق سکھایا ، دوول پالیسیوں کی وجہ سے افواج متنازعہ بن گئیں، بپن راوت نے اپنے عہدے کے لیے افواج کو سیاسی بنا دیا۔پاکستان نے کرتار پور راہداری کے ذریعے بھارت کی منافقت کو دفن کر دیا،پاکستان نے بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا، وزیراعظم اور فارن آفس کے بروقت اقدام سے پاکستا ن کا موقف دنیا بھر میں سنا گیا۔