ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کی سنیئر اداکارہ ’تبسم فاطمہ ہاشمی‘ عرف تبو نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کی وجہ سے ابھی تک ان کی شادی نہیں ہو سکی۔فلم ’’چینی کم ہے ‘‘کی اداکارہ تبّو نے اپنی 50 ویں سالگرہ منائی۔ انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے مداحوں اور فالوورز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ تبو تاحال غیر شادی شدہ ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران اپنے ’سنگل سٹیٹس‘ کی وجہ اجے دیوگن کر قرار دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اور اجے ایک دوسرے کو 13 یا 14 سال کی عمر سے جانتے ہی اور دونوں ایک ہی کالونی میں رہتے تھے اور دونو ں کے دوستوں کا گروپ بھی ایک ہی تھا۔