لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکار احسن خان کی نئی ڈرامہ سیریل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔احسن خان کی ’شاہ رخ کی سالیاں‘ کی تین اقساط نجی ٹی وی سے نشر کی جاچکی ہیں جنہیں بہت پسند کیاجارہا ہے ۔ ڈرامے میں احسن خان نے شاہ رخ کا کردار کیا ہے جو ایک چینل میں کام کرنے والا نوجوان ہے۔