مکرمی!پاکستان میں ادویہ کے قوانین ناقص اور اذکار رفتہ ہیں۔ ڈرگ ایکٹ 1940 صرف نام کی تبدیلی ڈرگ 1976 کے نام سے ابھی تک نافذ ہے۔ اگر کوئی عام کریانہ فروش جعلی سودا بیچے تو ہر شہری پولیس کو شکایت کرسکتا ہے۔ لیکن ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کوئی شہری شکائت نہیں کرسکتا۔ صرف ڈرگ انسپکٹر ہی قانون کے تحت کارروائی کرنے کا مجاز ہے۔ اگر آپ نشہ آور اور غیر معیاری دوا کی شکائت وزیر صحت سے بھی کریں تو آپ کی درخواست گھوم پھر کر قانون کے تحت کارروائی اور چھان بین کے لئے ڈرگ انسپکٹر کے پاس آجائے گی۔لہٰذا ڈرگ ایکٹ میں اصلاح کی جائے۔ (مدثر طارق لاہور)