لندن(سپورٹس ڈیسک ) برطانوی پولیس نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر اولمپک گیمز میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ایٹین اسٹاٹ کو واٹر لو پل س گرفتار کرلیا۔ روم میں موسمیاتی تبدیلی کے لیے کام کرنے والے رضاکاروں نے دنیا میں پیدا ہونے والی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقدامات نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا۔غیر ملکی خبر راساں ادارے کا کہنا تھا کہ سنہ 2012 میں کشتی رانے کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے برطانوی کھلاڑی کو گزشتہ روز اس وقت گرفتار کیا گیا جب انہوں نے پل کر چڑھ کر ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق نعرہ بلند کیا تھا۔