اسلام آباد (نامہ نگار،آن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤ نٹس و میگا منی لانڈرنگ کیس کے 5 ملزمان اقبال خان نوری ، محمد حنیف ، سلیم فیصل ، فاروق عبداﷲ اور شیر علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی جبکہ نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو کوجسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دو روز قبل کراچی سے گرفتار ہونے والے 3ملزمان خورشید انور جمالی،آصف محمود اور سید عارف علی کو10روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیاگیا۔ ندیم بھٹو