لاہور(خصوصی نمائندہ)و زیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپٹ ٹولے کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا، اب مکمل ہوئے بغیر نہیں رکے گا۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شہباز شریف نیب سے فرار چاہتے ہیں، آج بھی کورونا کورونا کر کے رونا رونا کھیل رہے ہیں،اپوزیشن لیڈر دو دفعہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے ہیں، شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی اور ہمت سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، اب اسی ڈھٹائی اور ہمت سے نیب کے سامنے پیش بھی ہوں۔