لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستانی ڈرامہ، فلم اور تھیٹر انڈسٹری کے خوبرو اداکار احد رضا میر اداکاری سمیت دوسروں کا لہجہ اپنا کر نقل اتارنے میں بھی ماہر نکلے۔ احد رضا میر نے ایک ٹاک شو میں شرکت کی۔احد رضا میر سے شو کے میزبان کی جانب سے نقل اتارنے کو کہا گیا جو انہوں نے خوب مہارت سے انجام دی۔ میزبان کی جانب سے احد رضا میر سے کہا گیا کہ وہ سجل علی، ہانیہ عامر، حمزہ علی عباسی، اور کبریٰ خان کی طرح بول کر دکھائیں۔احد رضا میر نے حمزہ علی عباسی کی ہو بہو آواز ، سجل علی کی نقل اتارتے ہوئے احد رضا نے سلجھا ہوا رویہ اختیا ر کیا۔اسی طرح ہانیہ جبکہ کبریٰ کی نقل اتارتے ہوئے انگریزی لہجہ اختیار کیا جس پر شو کا میزبان بھی ہنس دیا۔