لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا اور کرن حضروی کے نئے گیت "شادی" کا پوسٹر سوشل میڈیا پر ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ جسے عید پر ریلیز کیا جائے گا۔اسکے ڈائریکٹرنوروز طاہر جبکہ موسیقی مجتبیٰ علی چونی کی ہے ۔گیت کی کمپوزیشن ساحر علی بگا کی اور اس کے بول ایم مجتبیٰ سنی نے لکھے ہیں۔اس حوالے سے گلوکارہ کرن حضروی نے بتایا کہ ان کا یہ گیت عید کے موقع پر ریلیز کیا جا رہا ہے ۔