لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار احسن خان نے ناننٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سطح پر اس کے سیمینار اور ورکشاپس منعقد کرنے کا مطالبہ کر دیا ہم سب کو ایک قوم ہوکر کرونا وائرس کا مقابلہ کرنا ہوگا حکومت اس سے بچاؤ کی چیزیں سستی کرنے میں معاونت کرے اور اس کو ذخیرہ کرنے والوں کو قانون کی گرفت میں لائے ابھی بھی دیہاتی علاقوں میں کرونا وائرس بارے بہت کم علم ہے اس لیئے حکومت اور ادارے مل کر سب میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پھیلائیں تاکہ ہر شخص کو اس کے بارے میں پتہ چل سکے انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس سے عوام کو ڈرانے کی بجائے اس سے بچاؤ کے زیادہ سے زیادہ طریقے بتائے جائیں تاکہ لوگ اس کا شکار ہونے سے بچ سکیں پاکستانی بہت سارے موذی امراض کا سامنا کرچکے ہیں کرونا وائرس خطرناک ضرور ہے مگر اس سے احتیاط کرکے بچا جاسکتا ہے ۔ کرونا وائرس بارے ایک ایجنڈے پر کام کرنا ہوگا کیونکہ ہم اسے صرف متحد ہوکر ہی شکست دے سکتے ہیں صحت کے بنائے گئے ایس او پی کو فالو کرنا ہوگا کیونکہ انہیں نے حفاظتی تدابیر واضح کر دی ہیں اس لیئے ہمیں ان پر سختی سے عمل پیرا ہونا پڑے گا کرونا وائرس کے خلاف پاکستان میں موجود این جی اوز کو بھی آگے بڑھنا ہو گا جو عوامی آگاہی کے ساتھ ساتھ مفت ماسک اور گلوز عوام میں بانٹیں تاکہ جو لوگ اسے خریدنے کی استطاعت نہیں رکھ سکتے وہ اسے حاصل کرکے اس موذی وائرس سے خود کو بچاسکیں۔
احسن خان کا کرونا کیخلاف ورکشاپس کرانے کا مطالبہ
جمعه 20 مارچ 2020ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں جمعه 20 مارچ 2020ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں