لندن (سپورٹس ڈیسک )سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی حمایت کے لیے میدان میں آگئے ۔سماجی رابطوں کی سائٹ پر کیون پیٹرسن نے کہا کہ ابھی بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے پاکستان کا منتخب سکواڈ دیکھا ہے ، کوئی دنیا میں ایسی انہونی کیسے کرسکتا ہے کہ اوپنر کا انتخاب نہ کرے ، احمد شہزاد کی پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کا ریکارڈ ٹیم میں ان پر ترجیح پانے والے کھلاڑی سے کہیں زیادہ بہتر ہے ۔احمد شہزاد نے کیون پیٹرسن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ خیال رکھنے پر آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔