واشنگٹن( بیورو رپورٹ ) سکھ فار جسٹس کے عہدیداران نے خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم 2020 کی ممبر شپ کا آغاز یکم نومبر سے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا سے کرنے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بھارت کی نازی حکومت کو چیلنج کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق وہ تمام قانونی اور آئینی اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھارتی پنجاب کو جلد ہی خالصتان بنائینگے ،سکھ فار جسٹس کے سربراہ گُرپتونت سنگھ پنوں اور دیگر راہنماؤں کا کہنا ہے کہ کشمیر اور خالصتان جلد ہی دنیا کے نقشے پر آزاد ممالک کی طرح اُبھریں گے بھارت زیادہ دیر تک ہماری آزادی کو روک نہیں سکے گا۔