لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ میرا 44 برس کی ہوگئی ہیں اور آج اپنی سالگرہ منارہی ہیں ۔ میرا نے 1995 ء میں اپنے کیریئرکا آغاز کیا تھا لیکن انہیں ’’کھلونا‘‘ میں مرکزی کردار نے 1999ء میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔ارتضیٰ رباب المعروف میرا نے ڈرامے اور فلم کے علاوہ ماڈلنگ بھی کی اور ٹی وی پریزینٹر کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔